ماہ پارا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - چاند کا ٹکڑا؛ (مجازاً) خوبصورت، حسین، معشوق، محبوب، بہت پیارا اور دل نشیں۔ میرے تخیل کے ماہ پارو میرے شبستاں میں لوٹ آؤ ( ١٩٩٥ء، افکار، کراچی، مارچ، (اختر پیامی)، ٣١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے بعد فارسی اسم 'پارا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٩ء کو "کلیات ظفر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر